اقتصادی رابطہ کمیٹی کی عام انتخابات کیلئے ساڑھے 42 ارب روپے کی منظوری

اسلام آباد(صباح نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے عام انتخابات کے لیے ساڑھے 42 ارب روپے کی منظوری دے دی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں عام انتخابات کے لیے ساڑھے 42 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے انتخابات کے لیے ساڑھے 42 ارب روپے مانگے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کیشن کو انتخابات کی تیاریوں کے لیے ابتدائی طور 10 ارب روپے دیے جائیں گے، الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔