الخدمت فاؤنڈ یشن پنجاب شمالی کے زیراہتمام اقلیتی برادری کرسچین کمیونٹی کووٹنرپیکج کی فراہی کے حوالے سے تقریب


اسلام آباد (صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈ یشن پنجاب شمالی کے زیراہتمام اقلیتی برادری بالخصوص کرسچین کمیونٹی کووٹنرپیکج کی فراہی کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی جس میں نگران کمیٹی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان وسابق ممبرقومی اسمبلی میاں محمداسلم،صدرچیمبرآف کامرس اسلام آباد محمدشکیل منیر،صوبائی صدرالخدمت رضوان احمد،ضلعی صدرحامداطہرملک سمیت دیگرمہمانان خصوصی نے اظہارخیال کیا۔

اس موقع پر کرسچین کمیونٹی سمیت اقلیتی برادری کے خاندانوں کوونٹرپیکچ فراہم کیا گیا۔تقریب میں سینئرنائب صدر اسلام آباد چیمبرآف کامرس جمشیداخترشیخ،پروفیسرمحمداطہرشیخ،صدر اہل کتاب ونگ اسلام آباد جمیل کھوکھر ودیگر شریک ہوئے۔

میاں محمداسلم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رنگ ونسل اورمذہب کی تقسیم کے بغیرانسانیت کی خدمت کے لیے مصروف عمل ہیں سردموسم میں مصیبت زدہ انسانوں کوپاکستان بھرمیں ونٹرپیکج فراہم کررہے ہیں۔صدرچیمبرآف کامرس اسلام آباد محمدشکیل منیرنے کہاکہ الخدمت ہرمصیبت کے وقت ہمیں خدمت کے میدان میں صف اول پرنظرآتی ہے جہاں بھی ہماری مددکی ضرورت ہوگی ہم موجودہوں گے۔

صوبائی صدرالخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی رضوان احمدنے کہاہے کہ مختلف تہواروں،قدرتی آفات،وبائی امراض سمیت دیگرایمرجنسی حالا ت میں لاکھوں رضاکاروں کے ساتھ چترال سے گوادر اور آزادکشمیر میں ریسکیو،ریلیف،بحالی، اورفن بچوں کی کفالت،طبی سہولیات،عوام تک صاف پانی کی فراہمی سمیت مستحق خاندانوں تک امدادی سامان پہنچانے کانام الخدمت فاؤنڈیشن ہے،حالیہ سخت ترین سردموسم میں مستحق خاندانوں تک گرم بسترپہنچانے کاسلسلہ جاری ہے جس میں ہمارے ڈونرزاوررضاکاروں سمیت الخدمت کی پوری ٹیم کا بہت اہم کردارہے، ہماری تمام ترجدوجہد کا مقصد اللہ کی رضاکا حصول ہے۔