بے حس حکمران غریبوں کوخودکشی پرمجبورکررہے ہیں ،ڈاکٹرطارق سلیم


راولپنڈی (صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطار ق سلیم نے کہاہے کہ بے حس عاری حکمران غریبوں کوخودکشی پرمجبورکررہے ہیں ۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی سمیت عوام کی بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مستردکرتے ہیں، ایک کمرے کے مکان میں رہنے والے غریب کو ماہانہ تنخواہ سے زیادہ کے بل بھجوائے جارہے ہیں آئی ایم ایف پاکستان پرباربارمسلط کرنے والے اپنے غلاموں کی عیاشیوں پرپابندی کی شرائط نہیں رکھتا لیکن غریب کا چولہا بجھانے کا سامان کرتا ہے ہم ظلم کے اس نظام کے باغی ہیں مسائل میں پسے عوام کا خون نچوڑ کرحکمرانوں ،وزرائ،افسرشاہی ،جرنیلوں ،ججوں کولاکھوں اور کروڑوں کی تنخواہوں کے علاوہ مفت بجلی ،مفت پٹرول ،گاڑیوں کے کانوائے جیساظلم اب مزید جاری نہیں رہ سکتا قوم کواس نظا م کے خلاف بغاوت کرکے ووٹ کی پرچی کے ذریعے انتقام لینا ہوگا ،جماعت اسلامی مظلوم پسے ہوئے طبقات کی امیدہے ۔

انہوں نے کہا کہ شفاف اور آزادانہ الیکشن سیاسی اور معاشی بحران کا حل ہے اگراسٹیبلشمنٹ ،عدلیہ ،الیکشن کمیشن عام انتخابات کے دوران غیرجانبدارنہ ہوئے توبحران سے ملک مزید تباہی کا شکارہوگا ۔مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف کو عوام پر مسلط کرنے والے ہوش کے ناخن لیں اور عوام کوآزادانہ طریقے سے اپنے دیانتدارحکمرانوں کے انتخاب کا موقع دیں ۔