آرمی چیف دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

تہران (صباح نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر اسلامی جمہوریہ ایران کے 2 روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔

بیان کے مطابق سپہ سالار اپنے دورہ ایران کے دوران ایرانی فوجی اور سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل عاصم منیر دفاع اور سکیورٹی تعاون سے متعلق دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔