کوئٹہ،گیس پریشر نہ ہونے سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے


کوئٹہ(صباح نیوز) کوئٹہ کے مختلف وسطی اور نواحی علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے سے گھروں میں گیزر، ہیٹرز اور چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سرد موسم میں شہر کے کئی علاقوں میں گیس پریشر کم رہا اور بعض گلی محلوں میں گیس نہ ہونے کے برابر تھی۔گیس پریشر کے مسئلہ کی وجہ سے لوگوں کو مسائل کاسامنا کرنا پڑا، کھانے پکانے میں بھی مشکلات پیش آ ئیں، گھریلو اور دیگر صارفین نے سوئی سدرن گیس کمپنی سے گیس پریشر کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔