پشاور(صباح نیوز)پشاورکے متنی پولیس سٹیشن پردہشت گردوں نے رات گئے حملہ کردیا،پولیس نے جوابی کارروائی فائرنگ کی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے درہ آدم کے متنی پولیس اسٹیشن پردہشت گردوں نے رات گئے بھاری ہتھیاروں حملہ کر دیا جہاں پر پولیس اوردہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس لائن اور پشاور کے مختلف تھانوں سے پولیس کی نفری متنی پولیس سٹیشن کے باہر پہنچ گئی تاہم فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب نے کہا کہ متنی پولیس سٹیشن پر فائرنگ سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ، دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
ایس پی صدر ڈویژن کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے بعد فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ۔