ہارون رشید کرکٹ بورڈ کے چار بڑے عہدوں سے فارغ


لاہور(صباح نیوز)نجم سیٹھی دور میں مینجمنٹ کمیٹی کے رکن اور چیف سلیکٹرسمیت چار بڑے عہدوں پر کام کرنے والے ہارون رشید کو ایک ساتھ تمام عہدوں سے الگ کردیا گیاہے، وہ لاہور سے کراچی پہنچ گئے ہیں ۔ 70سالہ ہارون رشید نے پاکستان کی جانب سے23 ٹیسٹ اور 12ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں۔

وہ کئی دہائیوں سے پاکستان کرکٹ میں مختلف عہدوں میں ذمے داریاں نبھارہے ہیں، انہیں پاور کوریڈورکے قریب تسلیم کیا جاتا ہے، حالیہ دنوں میں انہوں نے غیر ملکی اور ملکی کوچز سے معاہدے کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔  اِس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ میں جنید ضیا کیپاس ڈومیسٹک کرکٹ کا چارج ہے، یہ عہدہ بھی ہارون رشید کے پاس تھا، جبکہ ایزد سید کی جگہ ذاکر خان قومی اکیڈمی کے انچارج ہیں۔