پاکستان میں اومی کرون کے 75کیسز کی تصدیق


اسلام آباد(صباح نیوز)قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے75کیسز کی تصدیق کردی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں 17،کراچی میں33 اور لاہور میں 13کیسز سامنے آئے۔ اومی کرون کے12کیسز بیرون ملک سے آنے والے افراد میں پائے گئے۔متعلقہ ادارے اومی کرون کے پھیلا وکو روکنے کیلئے کنٹیکٹ ٹریسنگ کررہے ہیں۔ 13 دسمبر 2021 کو پاکستان کے شہر کراچی میں پہلا اومی کرون کا کیس سامنے آیا ۔ پاکستان میں اب تک 75 کیسز اومی کرون کے سامنے آ چکے ہیں