اسلام آباد(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی قیمہ دردانہ صدیقی اپنی نائبات کے ہمراہ اور ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی ثمینہ احسان اپنی نائبات کے ہمراہ منگل اور بدھ کے روز راولپنڈی اور اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
ان کے یہاں قیام کے دوران دفتر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا افتتاح 4 جولائی بروز منگل صبح 10بجے ہوگا۔شام 5 بجے الفلاح ہال(رہائش گاہ میاں اسلم ) میں کتاب قیادت کا سفر کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گی۔اگلے روز صبح 10 تا 1 راولپنڈی کے ذمہ داران کے ساتھ نشست میں اس سیشن کی کارکردگی کا جائزہ اور اگلے سیشن کی پلاننگ کے لیے بریفننگ دیں گی جبکہ شام 4 بجے اسلام آباد کے نظم کے ساتھ الفلاح ہال میں نشست ہوگی،جس میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کی پلاننگ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔