اسلا م آباد(صباح نیوز)قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ججزمستقل کرنیکی منظوری دیدی ہے۔بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے پانچوں ججزکومستقل کرنیکی سفارش پارلیمانی کمیٹی نے کی تھی ، مستقل کیے گئے ججز میں جسٹس محمدعامر نواز، جسٹس اقبال کاسی، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پیر کو ایوان صدر پہنچے اور انہوں نے قائم مقام صدر کی ذمہ داری سنھبال لی۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نیعہدہ سنبھالتے ہی بلزکی توثیق شروع کر دی ہے۔صادق سنجرانی نے پہلے ہی دن فنانس بل 2023،24 پر دستخط کر دیے۔ قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ ایک روز پہلے ہی پاس کیا تھا۔