لاہور(صباح نیوز)لاہور کی سیشن عدالت نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط زڈاکٹر شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔
لاہور کی سیشن عدالت میں ڈاکٹر شہباز گل کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
شہباز گل نے عدالتی حکم کے خلاف درخواست دائر کی جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔
واضح رہے کہ ترکی کی ایک کمپنی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل پر الزامات لگانے پر شہباز گل کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔عدالت نے عدم حاضری پر شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور انہیں 30ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا تھا ۔