گوادر مکران ڈویژن کے عوام کو حقوق دلاکر رہیں گے،مولاناہدایت الرحمان بلوچ


گوادر(صباح نیوز) حق دو تحریک کے قائد ،جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ گوادر مکران ڈویژن کے عوام کو حقوق دلاکر رہیں گے ۔مچھیروں ،تاجروں اورمزدوروں سمیت ہر طبقہ کو ساتھ ملاکر ظلم وجبرکے خلاف توانا آوازبلند کریں گے ۔حق دو تحریک کے ذریعے بلوچستان دشمنوں کو ناکام بناکر مظلوم عوام کو کامیا ب بنائوںگا۔حکمران سی پیک کے ثمرات اہل بلوچستان کو دے دیں سی پیک سٹی گوادر کے عوام کو حق نہ دیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا ہم آئینی طریقے سے عوام کو جائز حقوق دلانے کیلئے ہر فورم پرآوازبلند کریں گے ۔عوام حق دو تحریک اورجماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادر ساحل ہر مزدوروں مچھیروں سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر بھی موجودتھے

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حق دوتحریک کا احتجاج ودھرنا جائز آئینی حقوق کیلئے تھا اوررہگاہم نہ سی پیک کے خلاف ہے نہ اپنے ملک پاکستان یا کسی سیاسی پارٹی اورنہ ہی اداروں وحکومت کے دیانت دارآفیسرزکے خلاف ہیں ہم ہر ظلم وظلم کے خلاف اور مظلو م کیساتھ ہیں ۔ہماری جدوجہدعوام کو جائز حقوق دلانے تک جاری رہیگی حق دوتحریک کو صوبہ بھر میں فعال بنایا جائیگا ۔

انہوں نے کہاکہ عوام الناس دھرنا شرکا ء کیساتھ جماعت اسلامی کے مرکز وصوبوں کے قائدین ووکارکنا ن کے مشکور ہیں جنہوں نے ہر موقع پر ہمارابھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی معاہدے پر عمل درآمد سے اہل مکران کو مزید فائدہ اور ثمرات میسر ہوگی۔ بلوچستان کے عوام کو دیگر صوبوں کے مطابق حقوق دینے کیلئے حق دو تحریک کو صوبہ بھر میں منظم وفعال کیاجائیگا ۔ حق دو تحریک کی بدولت بلوچستان کی محرومیوں میں کمی آئیگی۔بلوچستان کے عوام کو تعلیم صحت روزگار اور بنیادی آئنی حقوق دیکر ہی احساس محرومی وغربت سے نجات ممکن ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان حق دوتحریک دھرنا شرکاء سے کیے گیے معاہدے پرمکمل عمل درآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر احتجاج ودھرنا صوبہ بھر کے تمام ڈویژن میں شروع کریں گے۔بلوچستان کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف سیاسی عوامی انقلابی مذاحمت جاری رہیگی بلوچستان بلخصوص گوادر پورٹ کے وسائل وآمدن پر سب سے پہلے مقامی آبادی کا حق ہے۔ سی پیک ،ریکوڈک ،سیندک سمیت بلوچستان کے وسائل عوام پر خرچ ہونے کے بجائے چند لوگوں کی ذات پر خرچ یا ان کے اکائونٹس میں جارہے ہیں جس کا راستہ روکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس ظلم وجبر ،لوٹ مار کے خلاف ہم تمام سیاسی کارکنوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہماراساتھ دیں

بلوچستان کے نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،زاہدا ختر بلوچ

جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی نائب امیر زاہدا ختر بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں دیگر جماعتوں پر سالوں سے اعتماد کرکے کچھ حاصل نہیں ہوا نوجوانوں کو تعلیم ملی نہ روزگار بلکہ بلوچستان کے اپنے نوجوانوں کے درمیان نفرتیں وتعصب پیدا کرکے مسائل ومشکلات اور دوریاں پیدا کی گئی عوام الناس جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے آئینی جدوجہد کرکے جائز حقوق حاصل کرسکتے ہیں۔ظلم کے خلاف ،حقوق کے حصول اورمظلوم کا ساتھ دینے کیلئے جماعت اسلامی صوبہ بھر میں تحریک چلارہی ہے حکمرانوں واداروں کی لوٹ مار ،ظلم وجبر کی وجہ سے عوام میں احساس محرومی ونفرت پیداہوگئی ہے جس کاناجائز فائدہ ظلم حکمران ،لٹیرے بیوروکریسی اُٹھارہی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے جے آئی یوتھ کے نوجوانوں سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیاانہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کو آئنی معاشی حقوق دینے کیساتھ ظلم وجبر نوجوانوں کو بے روزگاری اور منشیات سے بچاکر روزگارتعلیم اورسہولیات فراہم کریں گے۔بلوچستان کے عوام کووفاق وصوبائی حکومتیں گزشتہ کئی دہائیو ں سے دھوکہ دے رہے ہیں۔مقتدرقوتیں بلوچستان کے عوام کیساتھ انصاف کرتے ہوئے لاپتہ افرادکی بازیابی،اغواء برائے تاوان وبدامنی کا خاتمہ کرتے ہوئے روزگار وتعلیم دیکر انہیں ملک کے برابرشہری کے حقوق دیں ۔حق دوتحریک بلوچستان کے عوام کو حقوق دینے کی آئنی محب وطن قوتوں ومظلوم عوام کی تحریک ہے پاکستان دشمن قوتیں سازش کرکے حق دوتحریک کو سی پیک پاکستان کے خلاف ہونے کا بے بنیاد وجھوٹاپروپیگنڈہ کر رہے ہیں انشاء اللہ یہ ظالم ناکام ہوں گے اور حق دوتحریک نوجوانوں کو جائز آئینی معاشی دلاکر ظلم وجبر کے خلاف کامیابی حاصل کریگی۔

مقتدرقوتیں ،بااختیارلوگ اہل بلوچستان کاساتھ نہیں دے رہی انہیں ذمہ داری ،یا اچھے پاکستانی کے حقوق بھی نہیں دے رہے جس کی وجہ سے اہل بلوچستان بلخصوص نوجوانوں میں نفرت وتعصب پیدا ہوا ہے جو ملک وملت کیلئے ٹھیک نہیں ۔عوام کے دل جیتنے ،مسائل کے حل کیلئے اہل بلوچستان کو بھی پاکستانی شہری ودیگر صوبوں کے عوام کی طرح حقوق دینے ہوں گے تاکہ دشمن کی سازشیں وپروپیگنڈہ ناکام ہوجائے اور پاکستان مضبوط اکائیاں ایک ہوجائیں بدقسمتی سے ملک کے ادارے ناجائز طور پر محب وطن عوام بلوچستان کے نوجوانوں کا ساتھ دینے کے بجائے پروپیگنڈے کا شکار ہوکر اس کے خلاف ہیں ۔ہم ترقی یافتہ خوشحال بلوچستان بناکر لٹیروں کو ناکام بنائیں گے پاکستان اسلامی اوربلوچستان اس صورت خوشحال ہو