کراچی (صباح نیوز)کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)نے روزنامہ جہان پاکستان کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ضیا تنولی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے عہدیداروں سمیت تمام اراکین نے سی پی این ای کے رکن روزنامہ جہان پاکستان کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ضیا الرحمان تنولی سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین