وزیراعظم شہباز شریف سے نجم سیٹھی کی ملاقات


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں نئے چیئرمین پی سی بی کی تقرری اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے نجم سیٹھی کی کرکٹ بورڈ کیلئے خدمات کی تعریف کی گئی۔

نجم سیٹھی نے کرکٹ کی بہتری اور بورڈ کے امور پر وزیر اعظم کا آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو کرکٹ کی مزید بہتری کے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔