امریکی صدر کا چین اور روس پر ماحول سے متعلق اقدامات نہ اٹھانے کا الزام


روم(صباح نیوز) امریکی صدر بائیڈن نے چین اور روس پر ماحول سے متعلق اقدامات نہ اٹھانے کا الزام عائد کر دیا۔

روم میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں صدر بائیڈن نے چین اور روس کا رویہ مایوس کن قرار دیا، امریکی صدر نے کہا کہ جی 20 سمٹ میں چین اور روس نے ماحول کی بہتری کیلئے کوئی عزم ظاہر نہیں کیا، امریکا دونوں ممالک کے ماحول سے متعلق اقدامات پر نظر رکھے گا۔

صدر بائیڈن نے عراق میں امریکی بیس پر ڈرون حملے کا الزام بھی ایران پرعائد کیا، انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے اقدامات کا جواب دے گا۔