کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بولان وکوئٹہ کراچی شاہراہ میں حادثات ،خسہ حالی کے ذمہ داروفاقی وصوبائی حکومت ہیں وفاقی حکومت جتنی بھی قرض لیں اوربلوچستان حکومت کو جتنی بھی فنڈزدیں جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی قومی دولت قوم پر خرچ نہیں ہوسکتی ۔حکومتی ،بیوروکریسی کی لوٹ مار ،جھوٹ وغلط بیانی اور بدعنوانی کی وجہ سے سے بجٹ ہمیشہ کی طرح الفاظ کے ہیرپیرہیں بجٹ کا عوام کی ترقی وخوشحالی ترقیاتی کاموں ،مہنگائی سمیت دیگر معاشی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ترقی وخوشحالی کے دعوے صرف میڈیا اوردستاویزات تک محدود ہیں حقیقت سے اس کا کوئی واسطہ نہیں ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں روزگار نہیں ،بارڈر ٹریڈ،ایرانی پٹرول ،ساحل کی فشریز ٹریڈ کے ثمرات کو عوام،تاجر برادری تک منتقل نہیں ہونے دیا جار ہابلوچستان کے وسائل وکاروبار پرلٹیرے مسلط ہیں جس نے ترقی وخوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی ہیں جماعت اسلامی اقتدارمیں آئیگی تو بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ ہوں گے۔جماعت اسلامی پریشان حال عوام ،نوجوان اور پسے ہوئے طبقے کی نمائندہ دیانت دار ملک گیر منظم پارٹی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ لٹیرے ناکام اور عوام کامیاب ہوجائے۔ جماعت اسلامی عوام الناس کو لٹیروں سے نجات دلاکر پاکستان کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیگی ۔بدعنوانی ،نااہل حکمرانی اورحکمرانوں کی بے حسی مقتدرقوتوں ،وفاق اورصوبائی حکومتوں کی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے آج بلوچستان کے عوام نان شبینہ کے محتاج ،بے روزگاری ومہنگائی کاشکار ہیں ۔حکمرانوں نے اسٹیٹ بنک اور معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے ملک کو دیوالیہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے بجٹ عوام مسائل ،قومی وسائل ،ترقی وملک کی معاشی حالات کو مدنظررکھ کر نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے احکامات وہدایات کی روشنی میں بنایا جارہا ہے قوم کو آئی ایم ایف کے غلام بنانے والے پی ڈی ایم ،پی ٹی آئی اور اسٹبلشمنٹ ہیں ۔موجودہ حکومت کی پالیسیاں بھی عوام ،ملازمین سمیت ہر طبقے کیلئے نقصان دہ ہیں ۔عوام کی امیدوں پرپانی پیر دیا گیا ہے ۔ جماعت اسلامی نے ملک بھر میں مہنگائی ،بے روزگاری اور معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کے خلاف بھر پور مہم شروع کر رکھی ہے ۔ذمہ داران جماعت اسلامی کو مالی طور پر مستحکم کرنے ،دعوت ،تبلیغ کی کامیابی ،سیاست معیشت ،معاشرت کو اسلامی بنانے کیلئے انفاق فی سبیل اللہ فنڈمہم کی کامیابی کیلئے بھر پور کام کریں