راناشمیم کاحلف نامہ توہین عدالت، اداروں پراثرانداز ہونےکی کوشش ہے، شہزاداکبر


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے کہا ہے کہ نوازشریف نے اپیل کی ہے کہ نہیں یہ کوئی نہیں بتاسکتا، راناشمیم کاحلف نامہ تسلسل کی جانیوالی کوششوں میں سے ایک ہے، جو خبر چھپی وہ حیران کن ہے ، راناشمیم کاحلف نامہ توہین عدالت ہے اوراداروں پراثرانداز ہونیکی کوشش کی جارہی ہے۔

ایک نجی ٹی وی پر وگرام میں میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ توہین عدالت سوچ سمجھ کر کی گئی ،یہ لوگ چوری میں بھی کچے ہیں،رانا شمیم کا حلف نامہ توہین عدالت ہے اور عدلیہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ حلف نامہ اس کے سامنے دیاگیا جس کوفائدہ ہوگا، نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت حکومت نے نہیں دی، شہبازشریف نے ضمانت دی تھی،یہ لاڈلے ضمانتی ہیں ان کیساتھ کچھ الگ سلوک رکھا جاتا ہے۔

قبل ازیں معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ شریف خاندان نے عدلیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کی، جو کچھ بھی تھا، قابل اعتراض اور پہلے سے طے شدہ تھا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ انکشاف ہوا نواز شریف نے رانا شمیم سے حلف نامے پر دستخط کرائے۔ بڑا سوال یہ ہے صحافی کو قابل اعتراض حلف نامہ کس  نے دیا، راناشمیم نے کہا تھا حلف نامہ سیف میں ہے، کیا ان پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔