اسلام آباد(صباح نیوز)ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ ایف بی آر نے نوٹس بھیجنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اب نوٹس ای میل کے ذریعے بھجوایا جائے گا۔ نوٹس کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔ کاروبار بند کرنے کی اطلاع ٹیکس حکام کو دینا ہو گی۔ نوٹس ریٹرن فائل نہ کرنے پر جاری کیا جائے گا۔
جواب نہ دینے پر سمن بھی کیا جا سکے گا۔ نوٹس بزنس مین کو ذاتی طور پر یا نمائندے کو بھی ارسال کیا جا سکے گا