صوابی(صباح نیز)سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ ملکی انتخابات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حزب اختلاف کی سب جماعتیں خیبرپختوخوا میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے مطمئن ہیں۔
صوابی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اختیارات نچلی سطح پرمنتقلی کے وعدے کی تکمیل کردی ہے۔
اسدقیصرنے کہاکہ کروناوبا کی وجہ سے پوری دنیامہنگائی کی لپیٹ میں ہے تاہم پی ٹی آئی حکومت اس پرجلدازجلدقابوپانے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔