کراچی، ڈیفنس میں کے الیکٹرک کے گرڈ سٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی


کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کے الیکٹرک کے گرڈ سٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی۔

کے الیکٹرک حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے ڈیفنس سے منسلک گرڈ سٹیشن متاثر ہوا، متعلقہ گرڈ سٹیشن پر شٹ ڈاؤن لیا گیا ، مرمتی کام کی تکمیل 3تا 4گھنٹے میں متوقع ہے۔

کے الیکٹرک نے مرمتی کام کی وجہ سے گرڈ سٹیشن کو بند کیا جس سے ڈیفنس کے کچھ علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہوگئی۔