اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ رواں سال دنیا بھر میں گیس کا بحران شدید ہے کمپنیاں معاہدے پورے نہیں کر پا رہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ پاکستان میں گیس کا بحران 2009 سے شروع ہوا اور ہر سال اسکی شدت میں اضافہ ہوتا گیا-موجودہ سال دنیا بھر میں گیس کا بحران شدید ہے کمپنیاں معاہدے پورے نہیں کر پا رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایجنڈا ایسے ہی پروموٹ ہوتا ہے کہ روز سیگمنٹ کئے جائیں کہ حکومت کی دیر سے خریداری کے باعث اسی سال گیس کی قلت ہو گئی ہے۔