رانا شمیم( ن) لیگ وکلا ونگ کے عہدیدار ہیں،فرخ حبیب


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رانا شمیم ن لیگ وکلا ونگ کے عہدیدار  تھے ، یہ بات ان کے صاحبزادے نے خود ٹی وی پر تسلیم کی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا  کہ نوازشریف نے عدلیہ پر حملے کیلئے بیان حلفی بھی اپنی موجودگی میں تحریر کرایا، یہ بہت بڑا انکشاف ہے ،اسی لئے تو انہیں گارڈ فادر کہا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رسی جل گئی ہے مگر بل نہیں گیا۔