شرح خواندگی 62.8 فیصد ، اقتصادی سروے

اسلام آباد (صباح نیوز) سابقہ دور حکومت میں ملک میں 2020-21 ء کے دوران شرح خواندگی 62.8 فیصد رہی ۔ پاکستان کے 80 فیصد مرد حضرات پڑھے لکھے ہیں جبکہ خواتین میں شرح خواندگی 50.9 فیصد ہے ۔ پنجاب میں شرح خواندگی 66.3 فیصد ، سندھ میں 61.8 فیصد ، خیبر پختونخوا میں 55.1 فیصد جبکہ بلوچستان میں شرح خواندگی 45.5 فیصد ہے ۔

ملک میں 202 جامعات میں 18 لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں ، اقتصادی سروے

 ملک میں سرکاری و نجی شعبے میں 202 جامعات موجود ہیں جن میں چھ لاکھ تین ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں یہ اعداد و شمار 2020-21 ء کے ہیں جو کہ اقتصادی سروے میں جاری کئے گئے ہیں ۔ اس مدت میں اٹھارہ لاکھ ساٹھ ہزار طلبہ داخلہ لیا ۔ اعلی تعلیم شرح میں اضافہ کا رجحان ہے ۔

سکولوں میں بچوں کے داخلوں کی شرح میں 5.6 فیصد تنزلی ، اقتصادی سروے

 ایک اقتصادی سروے کے مطابق سال 2020-21 ء میں پری  پرائمری تعلیم  میں بچوں کے داخلوں کی شرح میں 5.9 فیصد کمی واقع ہوئی متذکرہ مدت میں ایک کروڑ چودہ لاکھ بچے داخل ہوئے جبکہ اس کے مقابلے میں 2019-20 ء میں ایک کروڑ بیس لاکھ بچوں نے داخلہ لیا ان کی عمریں تین سے پانچ سال تھیں اسے پری پرائمری ایجوکیشن سے منسوب کیا گیا ہے جبکہ ملک میں پرائمری سکولوں کی تعداد ایک لاکھ اسی ہزار سے زائد ہے ۔ اسی طرح ان سکولوں میں چار لاکھ 76 ہزار سے زائد اساتذہ تعینات ہیں ۔ پرائمری تعلیم میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ 2020-21 ء میں دو کروڑ 43 لاکھ بچوں نے پرائمری سکولوں میں داخلہ لیا جبکہ 2019-20 ء میں 23.7 ملین بچے داخل ہوئے ۔

#/S