ڈسکہ کے4ایتھلیٹ بہن بھائیوں کا منفرد اعزاز

ڈسکہ (صباح نیوز) ڈسکہ کے4ایتھلیٹ بہن بھائیوں کا منفرد اعزازچاروں بہن بھائیوں نے نیشنل گیمز اور ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں سونے ،ِچاندی اور کانسی کے تمغے جیت لئے معروف ایتھلیٹ شانزہ ریاست نے نیشنل گیمز میں پول والٹ گیم میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا ان کی بہن زینب ریاست نے رگبی گیم میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا زینب ریاست نے اس کے بعد قومی ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھی حصہ لیااور 50کلو گرام کیٹگری میں فائنل تک رسائی حاصل کی اور اپنی مد مقابل کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا ان کے بھائی عرفان ریاست نے ماس ریسلنگ80 کلوگرام کیٹگری میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ان کی بہن صاعقہ ریاست نے ماس ریسلنگ65 کلوگرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیاچاروں بہن بھائیوں نے پاکستان آرمی کی طرف سے گیمز میں حصہ لیااور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنے خاندان کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ اپنے شہر ڈسکہ کا بھی نام روشن کیا