وزیرِ اعظم سے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی ملاقات، ڈومیسٹک کرکٹ کی بحالی کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے ملاقات کی اور پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نجم سیٹھی نے وزیرِاعظم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔

نجم سیٹھی نے وزیرِاعظم کو پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شمولیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آئندہ منعقد ہونے والے ایشیا کرکٹ کپ کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔۔