خضدار اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے


کوئٹہ(صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع خضدار اور مصافات کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 10کلومیٹر زیر زمین اور مرکز خضدار سے 35 کلومیٹر دور شمال تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے والے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف آگئے تاہم آفٹر شاکس کیوجہ سے خوف کا شکار ہیں۔