آ نے والی نسل کو نیا پاکستان نہیں جناح کا پاکستان چاہئے،شیری رحمان


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آنے والی نسل کو نیا پاکستان نہیں جناح کا پاکستان چاہئے۔

انہوں نے  قائداعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم اورساتھیوں کی جدوجہد کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ جمہوریت، اقلیتوں، مساوی حقوق کی بات کی، قائداعظم کی 11 اگست 1947 کی مشہور تقریر یاد رکھنے اور اس پر عمل کی ضرورت ہے، آنے والی نسل کو نیا پاکستان نہیں جناح کا پاکستان چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس پر عیسائی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔