اسرائیل،یو اے ای تعلقات:تجارتی حجم کتنا بڑھ گیا،اسرائیل وزیر خارجہ نے انٹرویو میں نشاندہی کر دی


مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز)اسرائیل اور یو اے ای میں تجارتی تبادلے کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپیڈ نے انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کا اگلا قدم چھوٹی اور درمیانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی سطح پر باہمی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے طریقہ کار تلاش کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی زون کے قیام کے لیے بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کی سطح پر باہمی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں ایک نئے اتحاد میں حصہ لے رہے ہیں جو ایران اور اس کے اتحادیوں کی قیادت میں انتہا پسندی کے خلاف کھڑا ہے۔