وزیراعظم سے وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کی ملاقات


لاہور(صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے ملاقات کی ،وزیرِ مملکت نے وزیرِ اعظم کو آئندہ بجٹ پر پیش رفت، عوامی ریلیف اور ملکی مجموعی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقداماے یقینی بنا رہے ہیں ،ملکی معیشت کو مشکل حالات سے استحکام کی طرف لے کر آئے.،مشکلات کے باوجود معاشی ٹیم نے معیشت کے استحکام کیلئے محنت جاری رکھی جو لائقِ تحسین ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب میں متاثرین کو مالی مدد و بحالی کی مد میں بڑا ریلیف پیکیج دیا،تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔