نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات

اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں جامع مذاکرات ہوئے۔دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، سلامتی، عوام کی سطح پر روابط اور رابطوں کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔انہوں نے ازبکستان ۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا بھی عزم کیا۔۔