نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز کی رکن سعیدہ وارثی کی ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز کی رکن سعیدہ وارثی نے  وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بشمول تجارت و سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔