کراچی میں گیس بحران کا احساس ہے، حماد اظہر


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ کراچی میں گیس بحران کا احساس ہے، مہنگی ایل این جی گھریلو صارف کو دے بھی نہیں سکتے، جنوری میں ایل این جی کے دس گیارہ کارگو آئیں گے، ۔

اپنے ایک بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ ملک میں سالانہ 9 فیصد گیس کم ہورہی ہے،کراچی میں ٹیل اینڈ کے علاقوں میں گیس پریشر کا مسئلہ ہے،ایل این جی عالمی مارکیٹ میں بہت مہنگی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس سال سندھ ہائیکورٹ نے جنرل انڈسٹری اورکیپٹو پاور کو حکم امتناع دے دیا،ایم ڈی سوئی سدرن کو ہدایت کی ہے کہ کیس کی جلد سماعت کیلئے سندھ ہائیکورٹ کو درخواست کریں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ایک کمپنی کی طرف سے ایل این جی کے ایک کارگوکی عدم فراہمی کے بارے میں باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا،کمپنی کی طرف سے ایک ایل این جی کارگو کی عدم فراہمی سے متعلق غیررسمی آگاہ کیا گیا ہے۔