اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیمان مرکز کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد،ہریپور، پشاور، سوات، مردان ، صوابی،ڈیرہ اسماعیل خان،مالاکنڈ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،اٹک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز اپر دیر میں 36 کلو میٹر زیر زمین تھا۔