پشاور ہائی کورٹ کا پرائیویٹ اسکول فیسوں سے متعلق فیصلہ جاری


پشاور(صباح نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی فیسوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، نجی اسکولوں کے داخلہ اور سالانہ فیس نہ لینے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔چیف جسٹس ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو اہم ہدایات دیں، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے بتایا کہ سالانہ فیس نہ لینے کا فیصلہ کے پی حکومت کرچکی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ وکیل درخواست کے مطابق اعلامیے کے باوجود شکایات موصول ہوئی، اتھارٹی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اعلامیہ جاری کرے۔