اسلام آباد(صباح نیوز) سول ایویشن نے سیفٹی اسٹینڈرڈ سے متعلق 10میں سے 9سیفٹی تحفظات دور کر دیئے جس سے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈی جی سول ایوی ایشن نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انٹرنیشنل سول ایوی آرگنائزیشن کا آڈٹ تاریخ کا سخت ترین آڈٹ تھا جس میں اکاو کے تمام شعبوں کے سربراہ آڈٹ کیلئے پاکستان آئے۔
ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ سول ایوی ایشن نے اکاو کی جانب سیفٹی سے متعلق اٹھائے گئے 9 سیفٹی تحفظات کو دور کیا اور مجموعی طور پر 72 فیصد نمبر لیے۔انہوں نے کہا کہ اکاو کی جانب سے میل موصول ہوچکی ہے جنوری کے دوسرے ہفتے میں اکاو کی جانب سے سیفٹی بلیٹن جاری کیا جائے گا جبکہ مارچ تک اکاو کی جانب سے حتمی رپورٹ جاری کر دی جائیگی،
ڈی جی سول ایوی ایشن نے کمیٹی کو بتایا کہ جعلی لائسنس کے معاملے میں ملوث افراد کیخلاف کریمنل اور محکمانہ کاروائی کی گئی، ایف آئی اے نے 5ایف آئی آر ز کیں اور 60لوگوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ انکی منی ٹریک بھی دیکھی گئی۔ڈی جی سول ایوی ایشن نے کمیٹی کو بتایا کہ پائلٹس کے امتحانات کو آٹ سورس کیا ہے پہلی دفعہ پیپر پر 75فیصد دوسرے مرتبہ پیپر پر 25فیصد جبکہ تیسری مرتبہ پیپر پر مکمل فیس پائلٹ کو ادا کرنی ہوگی جبکہ دو سال میں اپنے سسٹم کو ڈویلپ کیا جائیگا۔
پائلٹس کے منسوخ لائسنس کے بارے میں ڈی جی سول ایوی ایشن نیکمیٹی کو آگاہ کیا کہ منسوخ لائسنس والیپائلٹس کو ایک ماہ کے اندر ریویو درخواست دینے کا کہا تاہم اکثر لوگوں کی جانب سے درخواست نہیں دی گئی کابینہ کی جانب سے قائم کمیٹی اس پر کام کر رہی ہے۔