وزیراعظم کی ہدایت پر ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی کوہ پیما کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ہدایت پر دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری خاتون پاکستانی کوہ پیما کو ستارہ امتیاز دینے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا، وزیراعظم آفس نے نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

وزیراعظم آفس نے سیکرٹری کابینہ کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کا سرفخر سے بلند کرنے پر نائلہ کیانی کے لئے ستارہ امتیاز کے اعزاز کا اعلان کیا تھا ،2013میں ثمینہ بیگ پہلی خاتون پاکستانی تھیں جنہوں نے مانٹ ایورسٹ سرکی تھی ۔