بلدیاتی انتخابات میں شکست ،وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کے پی کو طلب کر لیا


پشاور (صباح نیوز)خیبرپختو نخوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کو طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر وزیراعظم کو بریف کریں گے، ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا، وزیراعظم اگلے مرحلے کی حکمت عملی کے لیے گائیڈ لائنز دیں گے۔