میڈیا ہاؤسز اب ٹوئٹر کے ذریعے بھی مواد کی سبسکرپشن فیس وصول کر سکیں گے

واشنگٹن (صباح نیوز) میڈیا ہاوسز اب  ٹوئٹر کے زریعے بھی مواد کی سبسکرپشن فیس وصول کر سکیں گے ۔ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ میڈیا پبلشر اب ٹوئٹر صارفین سے فی آرٹیکل ایک کلک کے ذریعے پیسے وصول کر سکیں گے۔

انہوں نے اسے میڈیا کے اداروں اور عوام دونوں کے لیے بہتر قرار دیا۔انہوں نے ٹویٹ کیا، یہ فیچر مئی میں متعارف کرایا جائے گا۔ ماہانہ سبسکرپشن نہ لینے والے صارفین کو کبھی کبھار مضمون پڑھنے کے لیے فی مضمون زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی۔جمعے کو ایلون نے کہا تھا کہ ٹوئٹر پہلے سال کے بعد مواد کی سبسکرپشن پر 10 فیصد حصہ لے گا۔