لاہور(صباح نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 جیتنا ہمارا ہدف ہے۔قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے اپنے عزائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے ہوم گرانڈ پر ورلڈکپ جتوانا پہلا ہدف ہے، اس کے علاوہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی قومی ٹیم کو فاتح دیکھنا چاہتے ہیں، جو ایک مشکل چیلنج ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔
اس موقع پر مکی آرتھر نے نوجوان بلے باز محمد حارث اور صائم ایوب کی صلاحیتوں پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں متحرک اور ناقابل یقین ٹیلنٹ ہیں، دونوں کرکٹرز میچ کا نقشہ تبدیل کرنے کی خوبی موجود ہے۔نیوزی لیںڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل نجم سیٹھی نے مکی آرتھر کو بطور ڈائریکٹر کرکٹ پاکستان کرکٹ ٹیم تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔