دل خوش ہو گیا، ویل ڈن بوائز،شاہد آفریدی


کراچی(صباح نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دل خوش ہو گیا، ویل ڈن بوائز۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دوسرا ون ڈے میچ فخر زمان کے نام رہا۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان نے پہلی گیند سے آخری گیند تک شاندار انداز میں اختتام کیا۔بوم بوم آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی طرف سے اچھی سپورٹ ملی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔فخر زمان نے اس میچ میں 180 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔