بدین(صباح نیوز) 20دسمبر 2021 امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے تحصیل تلہار کے وصی عادل موڑ سے لیکر ڈندوشہید تک 7کلومیٹر راستے کی انتہائی خراب صورتحال پر گھری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کو جلد تعمیر کرکے عوام کو دہرے عذاب سے نجات دلائی جائے۔
یہ بات انہوں نے سابق امیر ضلع پیر سید علی احمد شاہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کی۔ وفد نے صوبائی امیر کو بتایا کہ اس راستے کا گذشتہ پانچ سالوں سے کوئی کام نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے جگہ جگہ بڑے گڑھے بن گئے ہیں اس راستے سے روزانہ ہزاروں لوگوں کا گذر ہوتا ہے خاص طور تلہار شہر میں جانے والے اسکول کے بچے، مریض اور حاملہ خواتین کو سخت دشواری کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔
صوبائی امیر نے کہا کہ 70سے سندھ پر برسراقتدار پیپلزپارٹی نے نہ صرف تلہار بلکہ پورے سندھ کو کھنڈر بنادیا ہے۔ لوگ صاف پانی، تعلیم اور صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں، صوبائی امیر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، مقامی ایم این اے ، ایم پی اے پر زور دیا کہ وہ وصی عادل موڑ سے ڈندو شہید تک روڈ کی تعمیر کرانے میں اپنا کردار ادا کریں