مجھ پر بہت ہی خطرناک مقدمہ بنایا گیا ہے،علی زیدی


کراچی(صباح نیوز) پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھ پر بہت ہی خطرناک مقدمہ بنایا گیا ہے۔

یہ بات رہنما تحریکِ انصاف علی زیدی نے ملیر کراچی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر گولیاں چل گئیں، مگر اس واقعے کا آج تک مقدمہ درج نہیں ہوا۔

علی زیدی کا مزید کہنا ہے کہ میرے خلاف ایسے شخص کا مقدمہ درج کیا جس کو اپنا نہیں پتہ۔

سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ بھی نہیں پتہ کہ مدعی زندہ ہے بھی یا نہیں، بس مقدمہ درج کر دیا گیا۔