انٹربینک میں ڈالر مہنگا ، اوپن مارکیٹ میں سستا،سٹیٹ بینک کی ہفتہ وار رپورٹ


کراچی (صباح نیوز)گذشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوا اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو کر 278.33 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6پیسے کمی کے بعد 279.49 روپے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں یورو 85 پیسے مہنگا ہو کر 301.33 روپے کا ہو گیا۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں رواں ہفتے برطانوی پائونڈ 1.40 روپے بڑھ کر 354.36 روپے جبکہ یو اے ای درہم 7 پیسے بڑھ کر 75.98 روپے ، سعودی ریال 9 پیسے بڑھ کر 74.20 روپے کا ہو گیا۔