کراچی(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے سکول ،ہسپتال، سڑکیں بنا کر عوام کی خدمت کی جبکہ عمران خان ملک میں بحران پیداکررہے ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ جہاں عمران خان ایک کے بعد ایک بحران پیدا کر رہے ہیں، شہباز شریف نے دانش اور دیگر سکول، ہسپتال، بنیادی صحت کے یونٹس، پاور پلانٹس، سڑکیں، لیبز، سولر ٹیوب ویل، انڈر پاسز، فلائی اوور ز سمیت اعلیٰ معیار کا انفراسٹرکچر بنا کر اس قوم کی خدمت کی۔