کوہاٹ(صباح نیوز)کوہاٹ میں کسٹم انٹیلیجنس نے انڈس ہائی وے پرکاروائی کرتے ہوئے ٹرک سے بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔
کسٹم انیٹیلجنس حکام کی جانب سے خفیہ اطلاع پر ایک مشکوک ٹرک کو تلاشی کے لئے روکا گیا تو دوران تلاشی ٹرک کے خفیہ خانوں سے اسلحہ، ایمونیشن سمیت ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں ۔برآمد کردہ اسلحہ میں ایم 16رائفل، کلاشنکوف، جی تھری رائفل اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔
کسٹم حکام کے مطابق اس اسلحہ کو جنوبی اضلاع کے راستہ کے ذریعے پنجاب سمگل کیا جانا تھا۔ برآمد کردہ اسلحہ کی مالیت ایک کروڑ34لاکھ روپے بنتی ہے۔