اسلام آباد(صباح نیوز)انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ پولیس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں فول پروف ورلڈ کلاس سکیورٹی دے گی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے ہر طرح سے لیس اور تیار ہے۔
اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے علاوہ پی ایس ایل میں بھی بھرپور سکیورٹی دی تھی۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر راولپنڈی اور اسلام آباد میں سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔