ڈاکٹر سردارخان نے خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے و ی سی کا چارج سنبھال لیا


کرک(صباح نیوز)پروفیسر ڈاکٹر سردارخان نے خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا ہے ۔

اس ضمن میں کرک یونیورسٹی کے انچارج میڈیا ڈاکٹر محمد انور کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر سردارخان اس وقت کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بھی وائس چانسلر ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سردارخان کی غیر معمولی خدمات اور بہترین انتظامی اور تدریسی صلاحیتوں کی وجہ سے صوبائی حکومت نے ان کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر سردارخان نے اپنے تدریسی کیریئر میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔