راولپنڈی(صباح نیوز) باجوڑ اور شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات کی بنیاد آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر غفور عرف جلیل سمیت تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر غفور عرف جلیل فائرنگ ہلاک ہوگیا اس اپریشن کے دوران ا فائرنگ کے تبادلے میںیک اہلکارزخمی بھی ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد کمانڈر غفور عرف جلیل متعدد دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، اور افغانستان میں موجود مولوی فقیر محمد کا قریبی ساتھی تھا۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 2دہشتگردہلاک ہوئے دونوں دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔