پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی

لاہور(صباح نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت  (اتوار) سے شروع ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور کے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹس فروخت ہوں گے۔

راولپنڈی اور کراچی کے میچز کے ٹکٹوں کے بارے میں اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے جن کی ٹکٹیں  (اتوار) کی صبح 11 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گی۔ میچز کے ٹکٹوں کی قیمت 250 روپے سے شروع ہورہی ہے، وی آئی پی 2 ہزار، پریمیئر 1 ہزار اور فرسٹ کلاس کا ٹکٹ 500 روپے کا ہے۔ وی وی آئی پی کی قیمت 35 سو جبکہ پی سی بی گیلری کا ٹکٹ 4 ہزار روپے کا ہے۔