ٹیلی تعلیم گھر کا خواب حقیقت بننے کے راستے پر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(صباح نیوز):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیلی تعلیم گھر کا خواب حقیقت بننے کے راستے پر ہے، خوشی ہے کہ ٹیلی سکول پاکستان ایپ تیار کرنے کی کوششیں اب ثمر آور ہو رہی ہیں.

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ طلبا کی گہری دلچسپی کا یہ واضح ثبوت ہے کہ صرف ایک ہفتے میں 310 شہروں میں 10 ہزار سے زیادہ ڈان لوڈز، 5500 اندراجات اور 17000 ویڈیوز دیکھی گئی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیلی تعلیم گھر کا خواب حقیقت بننے کے راستے پر ہے